• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:پی ایم اے پنجاب کے چیف الیکشن کمشنر و دیگر کو 9اکتوبر کیلئے نوٹس جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد رضا قریشی نے پیٹیشنر ڈاکٹر زاہد محمود خان کی رٹ پیٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ( پی ایم اے) پنجاب کے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر متعلقین کو 9 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے۔پیٹیشنر کے وکیل سید ریاض الحسن گیلانی نے پی ایم اے کے نوٹیفیکیشن مجریہ 30ستمبر اور 2اکتوبر کو چیلنج کرتے ہوئے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ پی ایم اے کے الیکشن13اکتوبر ہونا ہیں۔مگر الیکشن کمیشن نے رولز اینڈ ریگولیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈاکٹر زاہد محمود خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے اور کہا کہ ڈاکٹر کامران کو جنرل سیکریٹری نامزد کردیا۔کیونکہ یہ سیٹ لاہور کیلئے ہے۔حالانکہ پی ایم اے کے قواعد و ضوابط پی ایم اے کا ہر رکن کسی بھی عہدے کیلئے الیکشن لڑنے کا مجاز ہے۔
ملتان سے مزید