• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے،چھترول کے بعد پولیس کے سپرد

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پٹھان مارکیٹ میں دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا، تفصیل کے مطابق ملتان کی معروف پٹھان مارکیٹ میں دن دیہاڑے ڈاکو گھس آئے، واردات کی نیت سے جب وہ ایک دکان پر پہنچے تو دکاندار نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کی مدد سے انہیں قابو کر لیا اور چھترول کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا، اس موقع پر شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہدن دیہاڑے بھری مارکیٹ میں اتنی دیدہ لیری کے ساتھ لوٹ مار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انتظامیہ تاجروں کو تحفظ فراہم کرے۔
ملتان سے مزید