پشاور (وقائع نگار )پشاور میں موسم سرد ہونے کے باوجود شہر اور نواحی علا قوں میں بجلی لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے جبکہ کاروباری افراد بھی پریشانی سے دو چار ہے شہریو ں نے اس حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کر کے ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے شہر سمیت نواحی علاقوں میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے نہ صرف گھریلوصارفین کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے بلکہ تاجر برادری بھی مشکلات سے دو چار ہے،شہریوں کے مطابق باقاعدگی سے بلوں کی ادائیگی اور حالیہ موسم بہتر ہونے کے باوجود بجلی لوڈشیڈنگ سراسر ظلم و ناانصافی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔