• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی وزیراعظم دورہ، سی پیک کے تحت بجلی منصوبوں کے قرضوں کی ری پروفائلنگ تجویز تیار

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )چینی وزیراعظم کے رواں ماہ کے دوران متوقع دورہ پاکستان میں سی پیک کےتحت بجلی کے منصوبوں کے 15 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرضےکی ری پروفائلنگ کی تیاری کرلی گئی-

چینی وزیر اعظم کےدورہ پاکستان میں ڈیٹ ری پروفائلنگ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پردستخط کیے جانے کاامکان ہے۔ 

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نےسی پیک کے تحت بجلی منصوبوں کےقرضوں کی ری پروفائلنگ کی تجویزدی ہے، ڈیٹ ری پر وفائلنگ سے پاکستان کی مجموعی ادائیگی کابوجھ ایک ارب22 کروڑ ڈالرز بڑھ جائے گا،ادائیگی میں5 سال توسیع کے نتیجے میں ادائیگی کاحجم15 ارب 40 کروڑ ڈالرز سے بڑھ کر16ارب 62 کروڑ ڈالرزہوجائےگا-

ذرائع کے مطابق پاکستان کاپرائیویٹ پاورانفراسٹرکچر بورڈ اورچینی کمپنیاں مجوزہ ایم اویوپر دستخط کریں گی،ڈیٹ ری پروفائلنگ ایم او یوکی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید