• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس، بیوروکریٹس ڈیٹا طلب کرلیا گیا

اسلام آ باد (رانا غلام قادر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس کیلئے گریڈ انیس سے بیس اور بیس سے اکیس میں ترقی دینے کیلئے افسروں کی سروس کی مدت (Length of service) کی تاریخ شمار (Cut of date ) 15اکتوبر 2024مقرر کرد ی جبکہ پینل کے افسروں کا مکمل ڈیٹا طلب کیا گیا ۔نیب آرڈیننس یا فوجداری کیس میں سزا تو نہیں ملی ،این آر او تو نہیں لیا ،ای اینڈ ڈی رولز تحت کوئی کاروائی تو نہیں ہوئی ؟ گریڈ 19سے 20اور 20سے 21میں ترقی دینے کیلئے افسروں کی سروس کی مدت کی تاریخ شمار 15اکتوبر 2024مقرر , اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے سیکر ٹیریز کے علاوہ آڈیٹر جنر ل آف پاکستان کو آفس میمو ر نڈم بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں ترقی کیلئے پروموشن زون کے تمام کیڈر کے افسروں اور ایکس کیڈر افسروں کے نام اور کوائف 10اکتوبر تک بھجوا دیے جائیں ۔ڈویژن نے ایک فارم بھی بھیجا ہے جس پر متعلقہ وزارت یا ڈویژن کے سیکرٹری یا ایڈیشنل سیکر ٹری انچاج دستخط کرکے افسروں کے پینل بھجوائیں گے۔جن افسروں کے کیسز بھیجے جائیںان کی 31دسمبر2023تک کی سالا نہ پر فارمنس رپورٹس بھی بھیجنا لازمی ہے۔گزشتہ پانچ سال کیPER رپورٹس مانگی گئی ہیں۔ترقی کیلئے لازمی ٹریننگ کورسز کی رپورٹس مانگی گئی ہیں جن میں ایس ایم سی اور این ایم سی اور این ڈی یو کورس شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید