• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس منصور پر اعتماد نہیں کہ وہ ججز کو کنٹرول کر سکیں گے، بلاول

کراچی (ٹی وی رپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں جسٹس منصور علی شاہ پر اعتماد نہیں کہ وہ سپریم کورٹ کے ججز کو کنٹرول کر سکیں گے عدلیہ کا ہر ادارے میں کردار ،پارلیمنٹ سے کہا جاتا ہے ہمارے ادارے میں مداخلت نہ کریں تحریک انصاف کا مشن پاکستان کو فیل کرنا ہے، ان کا مقصد آئی ایم ایف پروگرام سبوتاژ کرنا، جوڈیشری نظام میں تبدیلی کو سبوتاژکرنا ، حکومت چاہے گی کہ25اکتوبر سے پہلے آئینی ترمیم کر لی جائے۔ عدلیہ ہر ادارے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے جب کہ پارلیمنٹ سے کہا جاتا ہے کہ آپ ہمارے ادارے میں مداخلت نہ کریں ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ کی قیادت میں ہونے والی آئینی ترمیم میں ہمیں امید ہے کہ یہ اعلیٰ عدلیہ کمزور نہیں ہو گی۔ پارلیمان میں کی جانے والی قانون سازی ہمیں اختیار دیتی ہے کہ ہم عدالتی اصلاحات کے لیے آئین میں ترامیم کر یں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں پہلی مرتبہ یہ دیکھا گیا کہ ایک عہدے پر فائز چیف جسٹس اپنے اختیارات کو چھوڑکر دوسرے ججز کو اپنے اختیارات کا اشتراک کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید