اسلام آباد (محمد صالح ظافر ) کنگ سلمان ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے پاکستان میں4ارب روپے مالیت کے عوامی سہولتوں کے کلیدی منصوبوں کا اعلان کیا ہے ۔ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے شاہ سلمان بن عبد لعزیز کے اور ونی عبد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان کے لیےاٹل حمایت اور مدد کو سراہا ہے جن میں ہاؤسنگ ، صحت، اور تعلیم کے شعبے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات یا بحرانوں میں سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔وہ منگل کو یہاں کے ایس ریلیف کے تحت عوامی سہولتوں کے کلیدی منصوبوں کے اعلان کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ جس کا مقصد قدرتی آفات سے متاثر طبقات کی بحالی شامل ہے ۔ اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر نوال بن سعید احمد المامکی نے اپنے استقبالیہ خطے میں پاک سعودی برادرانہ اور قریبی تعلقات پر روشنی ڈالی ۔ جبکہ اسحاق ڈار نے کے ایس ریلیف کے منصوبوں پر اسے خراج تحسین پیش کیا ۔