کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملتان ٹیسٹ میں زخمی انگلی کے باوجود 75 گیندوںپر84 رنز بنانے والے انگلش بیٹسمین بین ڈکیٹ نے کہا ہے کہ شکر ہے کہ جلد ری کور کر گیا ، زیادہ مسئلہ نہیں ہوا۔ہمارا ابھی مزید رنز بنانے پر فوکس ہو گا تاکہ بورڈ پر زیادہ رنز ہوں اسی کا فائدہ ہو گا ۔ بدھ کی شام پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے بہت اچھی ہے، تیز رنز کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ کوئی چانس نکال سکیں، سارا انحصار اس پر ہے کہ جمعرات کو ہمارا آغاز کیسا ہوتا ہے اور کتنے رنز بناتے ہیں۔ جو روٹ کے ریکارڈ کا پہلے علم نہیں تھا۔ ابھی پتہ نہیں جو روٹ کو کتنے اور رنز بنانے ہیں ۔