کوئٹہ(پ ر) پیپلز پارٹی کےسابق صوبائی وزیر حاجی میر علی مدد جتک کی زیر صدارت پی بی 45 کے معززین، پارٹی رہنماؤں اور ووٹرز کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میںلوگوں کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی شرکاء نے ری پولنگ کے حوالےسے حکمت عملی طے کرتے ہوئے مختلف امور پر تفصیلی غور کیا معتبرین سمیت دیگرشرکاء نے کہاکہ ری پولنگ میں حاجی علی مددجتک بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے سابق وزیر نے مختصرعرصے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھاکربلاتفریق لوگوں کی خدمت کی۔