• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا پہلا مربوط ایگری ای کامرس پلیٹ فارم متعارف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کسانوں کیلئے کھاد کی براہ راست خریداری اورزراعت میں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ پہنچانے کیلئے UgAiایپ متعارف کرادی گئی، اس ایپ سئ کسانوں کو کھادوں کی بلاتعطل دستیابی، معیاری قابلِ اعتماد مصنوعات دستیاب ہونگی،تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ممتاز فرٹیلائزر کمپنی اینگرو فرٹیلائزرزنے سرکاری قیمتوں پرکمپنی سے کھادوں کی براہِ راست خریداری کے ذریعے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پاکستان کا پہلا مربوط ایگری ای کامرس پلیٹ فارم“UgAi” متعارف کرایاہے۔ پہلے مرحلے میں سندھ کے کسانوں کیلئے مفت UgAiایپ متعارف کرائی گئی ہے جس کو مستقبل قریب میں ملک بھر میں متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔ UgAi ایپ کے ذریعے اینگرو فرٹیلائزرز اپنے گوداموں سے کسانوں کو ان کے فارمزکے رقبے اور ضرورت کے مطابق براہِ راست کھاد فراہم کرے گی۔
ملک بھر سے سے مزید