• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال کراچی میں کینسر کی ادویات کی قلت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح اسپتال کراچی میں کینسر کی ادویات کی قلت ہوگئی ہے جس کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسپتال کے شعبہ سرطان میں کیمو تھراپی، ٹارگیٹڈ تھراپی اور امیونو تھراپی کے لیے درکار متعدد دوائیں اور انجیکشنز دستیاب نہیں جس کے باعث مریضوں کو مہنگے انجیکشن اور ادویات باہر سے خریدنے پڑ رہے ہیں جس سے مریضوں کے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ جناح اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہہمارے پاس کینسر کے علاج کے لیے ملک بھر سے مریض آتے ہیں اور بہت سے نجی اسپتال کے مریض بھی ہمارے ڈیپارٹمنٹ سے ادویات لے جاتے ہیں جس سے غیر ضروری دباؤ پڑھ رہا ہے کوشش ہے کہ مستحقین اور حقدار کو ادویات فراہم کی جائیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے کینسر کے لیے علیحدہ بجٹ کی درخواست کی گئی ہے اور ایک بورڈ تشکیل دینے کی بھی تجویز دی ہے تاکہ ادویات کی فراہمی اور بجٹ کے معاملات کو بہتر طریقے سے سنبھالا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید