• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمیا کا نوبل انعام امریکا و برطانیہ کے تین سائنسدانوں کے نام

اسٹاک ہوم (اے ایف پی، جنگ نیوز) کیمیا کا نوبیل انعام امریکا وبرطانیہ کے تین سائنسدانوں کے نام رہا، امریکی سائنسدانوں ڈیوڈ بیکر اور جان جمپر اور برطانوی سائسندان ڈیمس ہاسابس کو کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے پروٹینز کے رازوں سے پردہ اٹھانے پر2024ء کا نوبل انعام دیا گیا۔ بدھ کو رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے ان تینوں سائنسدانوں کو گیارہ ملین سویڈش کراؤن جو کہ 1.1 ملین امریکی ڈالر کے برابر ہے سے نوازا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نوبل انعام کا اعلان کرنے والی کمیٹی کی طرف سے پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں کہا گیا کہ تینوں محققین نے کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے پروٹینز کے رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔‘‘ امینو ایسڈ پر مشتمل پروٹینز کو حیات کے لیے تعمیری بلاک قرار دیا جاتا ہے۔ اسٹاک ہوم میں کیمسٹری کے نوبل انعام کے حقداروں کے ناموں کا اعلان کرتے وقت کیمیاء کی نوبل کمیٹی کے ایک رکن پروفیسر ہائنر لنکے کا کہنا تھا،ʼʼزندگی کیسے کام کرتی ہے، یہ سمجھنے کے لیے ہمیں پہلے پروٹین کے اشکال کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔‘‘ پروفیسر لنکے کا مزید کہنا تھا،ʼʼپروٹین کے سہ جہتی ڈھانچے کے بارے میں سیکھنا ایک طویل عرصے سے خواب رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید