• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ، گلزیب کالونی میں فائرنگ کر کے خاتون ٹیچر کو قتل کر دیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ شاہ شمس کے علاقے گلزیب کالونی گلی نمبر 8 میں صبح کے وقت سکول جاتے ہوئے سکول ٹیچر صفورہ عرفان کو نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔خاتون ٹیچر کے قتل کا مقدمہ والدہ بشریٰ پروین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔دوسری جانب واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیچھے سے آنے والے شخص نے خاتون کو مخاطب کرنے کی کوشش کی اور اچانک فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔سٹی پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے۔جلد تحقیقات کر کے ملزم کو منظر عام پر لایا جائے،ملزم فرار ہوتے ہوئے خاتون کا موبائل بھی اٹھا کر لے گیا۔
ملتان سے مزید