• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں 75 فیصد تک اضافہ کا فیصلہ

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے غیر منقولہ جائیدا د کی قیمتوں میں 75فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایف بی آر کےذرائع کے مطابق ملک بھر کی غیر منقولہ جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین کر لیا گیا ہے اور آج جمعہ کو پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے ملک کے بڑے42شہروں کی جائیداد کی قیمتوں کا تعین کر لیاگیا ہے اور نظرثانی شدہ نئی قیمتوں کو حتمی شکل دیدی ہے.

 وفاقی ٹیکس محتسب نے بھی ایف بی آر کو 10 اکتوبر تک جائیداد کی نئی قیمتوں کے تعین کی ہدایت کی تھی اس سے پہلے ایف بی آر نے 13ستمبر 2022کو غیر منقولہ جائیداد کی نئی قیمتوں کی فہرست جاری کی تھی 

ذرائع کے مطابق جائیداد کی قیمتوں کا تعین فیئر مارکیٹ ویلیو اور جگہ کے مطابق کیاگیا ہےاگلے مرحلے میں مزید 15 شہروں کی غیر منقولہ جائیداد کی نئی قیمتوں کو بھی فہرست میں شامل کیاجائیگا ۔

اہم خبریں سے مزید