• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 5 پیسے بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ میں 7 پیسے گھٹ گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 5پیسے بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ میں 7 پیسے تک گھٹ گئی،یورو کی قیمت میں 61 پیسے تک اور پاونڈ کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 5 پیسے کے اضافے سےڈالر کی قیمت خرید 277.60 روپے سے بڑھ کر 277.65روپے اور قیمت فروخت 277.75 روپے سے بڑھ کر 277.80 روپے ہو گئی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 7پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 278.17روپے سے کم ہو کر 278.10 روپے اور قیمت فروخت 2 پیسے کی کمی سے 279.61 روپے سے کم ہو کر 279.59 روپے ہو گئی ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 61 پیسے کی کمی سے 302.89روپے سے کم ہو کر 302.28 روپے اور قیمت فروخت 56 پیسے کی کمی سے 305.66 روپے سے کم ہو کر 305.10 روپے ہو گئی ، رپورٹ کے مطابق جمعرات کو 14 پیسے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 361.59روپے سے کم ہو کر 361.45روپے اور قیمت فروخت 365.07 روپے سے کم ہو کر 364.93 روپے ہو گئی ۔
اہم خبریں سے مزید