پشاور (اے پی پی)خیبر پختونخوا حکومت نے 4مارخور پرمٹ کی فروخت سے 25 کروڑ روپے کما کر تاریخ رقم کر دی، مار خور ٹرافی ہنٹنگ کیلئے توشی ون اور ٹو سے15کروڑ ، کیگا اور چترال سے 5،5 کروڑ سے زائد آمدن ہوگی ۔محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا کے مطابق مارخور ٹرافی ہنٹنگ کی سب سے بڑی بولی توشی 1اور توشی 2کیلئے لگائی گئی، دونوں جگہوں سے دو مارخوروں کے شکار سے15کروڑ روپے سے زیادہ آمدن ہو گی۔کوہستان کے علاقے کیگا میں ایک مارخور کے شکار سے 5کروڑ 37 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ گہریت، چترال سے ایک مارخور کے شکار سے 5کروڑ 28لاکھ روپے کی آمدن ہو گی۔