کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان اور لیبر ونگ کے انچارج تحسین کمال نے مطالبہ کیا ہے کہ ورلڈ بنک، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے منصوبوں کیلئے دی گئی خطیر رقم کا آڈٹ کروائے۔ انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ100ملین ڈالر قریبا (27 ارب روپے)لوٹنے کے بعد واٹر بورڈ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر (پی ڈی) کی توجہ اب ایک کھرب سے زیادہ رقم لوٹنے پر مرکوز ہے، جو باالواسطہ قرض دار! ہمارے بچوں کو ادا کرنی ہوگی۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب تو 5برس میں 9ارب روپے خرچ ہوئے، جبکہ دوسری طرف صرف ایک سال میں 18ارب روپے خرچ ہوگئے۔