• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے سینئر اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے

لاہور (آئی این پی) پاکستان کے سینئر اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے۔ عابد کشمیری کی بیٹی نے اپنےوالد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔ عابد کشمیری نے سیکڑوں ٹی وی ڈراموں ، اسٹیج اور فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے اپنے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ ان کی عمر 74سال تھی۔

ملک بھر سے سے مزید