پیرس ( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ر ہنما چوہدری ریاض حسین نے کہا ہے کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک میں حقیقی جمہوریت لانے کے خواہاں ہیں، ان کی کوشش ہے کہ تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھا جائے تاکہ ملک میں سیاسی استحکام آئے اور ملکی معیشت مستحکم ہو غریبوں کو روزکار ملے اور مہنگائی سے چھٹکارہ حاصل کیاجا سکے ۔پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کی دختر کی شادی کی تقریب میں جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ریاض حسین نےکہا کوئی بھی مسئلہ ہو بالخصوص آئینی ترامیم ان پر تمام سیاسی جماعتوں کے مشترکہ لائحۂ عمل سے جمہوریت مضبوط اور مستحکم ہوگی ۔