• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری ریڈ لائن عمران خان، جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا، عمر ایوب

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف عمرایوب کا کہنا تھا کہ ہماری ریڈ لائن تو عمران خان ہے اور عمران خان کو اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انہوں نے 6اکتوبر سے سورج نہیں دیکھا ہے ان کو انفیکیشن ہے لیکن ان کو علاج کی سہولت اور ڈاکٹر تک رسائی بھی نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ تشویش کا اظہار کررہی ہے،پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن کاکہنا تھا کہ ہماری پوری طرح سے ترجیح آئینی عدالت کا قیام ہے اور اس سے ہم پیچھے ہٹنا نہیں چاہتے تاہم ہم نے کسی کے لئے دروازہ بھی بند نہیں کیا ہے،جے یو آئی کے بغیر بھی ہم اپنے نمبرز پورے کرلیں گے اور یہ بات شاید جے یو آئی کے بھی علم میں ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ ہم سب کو خاص کر جے یو آئی ایف کو ساتھ لے کر چلیں،میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم 25اکتوبر سے پہلے منظور کروانے کے لئے وفاقی حکومت اور بالخصوص پیپلزپارٹی کی پیش قدمی تیزی سے جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف عمرایوب کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہورہا ہے یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ہم پرامن احتجاج کرنا چاہتے ہیں جو ہمارا قانونی و آئینی حق ہے ۔
اہم خبریں سے مزید