اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت سنبھالتے ہی تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی تاکہ پاکستان کا کوئی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو،ملک میں یکساں تعلیمی نظام رائج کرنے کے حوالے سے قومی نصابی سربراہی کانفرنس کا انعقاد انتہائی ضروری ہے،اسلام آباد ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں دانش اسکولز کی تعمیر کے حوالے سے کام تیز کیا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کے امور پر بلا ئے گئے اہم جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔