اسلام آباد (این این آئی)اسلام آبادہائی کورٹ نے پابندی ہٹنے کے فوری بعد تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے بہن نورین نیازی کی ملاقات کروانے کا حکم دیدیا ۔ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایاکہ ایجنسیوں کی جانب سے سیریس سکیورٹی تھریٹس کی رپورٹ دی گئی ہے۔