لاہور(کر ائم رپو رٹر) ٞصوبائی دارالحکومت لاہور میں پاکستان عوام راج تحریک کے رہنما اور ٹی وی اینکر اقرار الحسن کو مبینہ طور پر حراست لے لیا گیا اہل انہ کے مطابق اقرار الحسن کو مبینہ طور پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ٟاین سی سی آئی اے ے اہلکاروں نے حراست میں لیا تاہم ادارے کی جانب سے اب تک ان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔اقرار الحسن کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ اقرار الحسن کو کس وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اس سلسلے میں این سی سی آئی اے کے تھانے سے بھی رابطہ کیا گیا لیکن وہاں سے بھی کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔اقرار الحسن کی موجودہ جگہ اور انہیں حراست میں لیے جانے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں۔دوسری جانب این سی سی آئی اے کے حکام بھی اس معاملے پر مقف دینے سے گریزاں ہیں۔