• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسط مدتی انتخابات سے قبل الہان عمر کے گھر کی تلاشی، سیاسی انتقام کے الزامات

نیویارک، کراچی(عظیم ایم میاں،نیوز ڈیسک) وسط مدتی انتخابات سے قبل الہان عمر کے گھر کی تلاشی، سیاسی انتقام کے الزامات، حکام کا کارروائی وجوہات بتانے سے گریز،ان کو امیگریشن کا غذات کی تلاش ہے ، ذرائع ،ٹرمپ کا ملک بدر کرنیکا مطالبہ، الہان منی سوٹا سے امریکی ایوان نمائندگان کی مسلسل چار بار منتخب رکن، مڈٹرم الیکشن میں پانچویں مرتبہ امیدوار ہیں۔چار مرتبہ 2019 سے مسلسل منتخب امریکی رکن کانگریس خاتون الہان عمر کے گھر کی تلاشی باقاعدہ عدالتی وارنٹ حاصل کرکے لی گئی ہے تاہم تلاشی کی وجوہات بتانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ پیر کو ڈیموکریٹ پارٹی سے وابستہ اور صدر ٹرمپ کی سخت تنقید کا شکار الہام عمر کی رہائش گاہ واقع واشنگٹن پر ہوم لینڈ سیکیورٹی حکام نے عدالتی سرچ وارنٹس کے ساتھ تلاشی لی تاہم حکام نے تلاشی کی وجوہات اور الزامات کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔

اہم خبریں سے مزید