لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ بار کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان،لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن نےخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کیخلاف اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا، مشترکہ جنرل ہاؤس اجلاس میں ایمرجنسی کے اقدام کی مذمت کی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر قانون دان حامد خان نے کہا کہ جب تک عدلیہ اور آئین بحال نہیں ہوتے، وکلاء کی جدوجہد جاری رہے گی، وزیراعظم اور آصف علی زرداری بھی کٹھ پتلی ہیں حالات بہتر نہیں ہوں گے، حامد خان نے سہیل آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ثابت کیا کہ عہدے اہمیت نہیں رکھتے۔