اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے سیکرٹری جنرل اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جارحیت لاکھوں بے گناہ انسانوں کی سلامتی کے خلاف حملہ ہے انہوں نےسعودی عرب کے شہری ہوائی اڈوں، شہری تنصیبات پر حوثی باغیوں کے مسلسل میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کی ۔ انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل، پاکستان علماء کونسل، متحدہ جمعیت اہلحدیث، مرکزی علماء کونسل، جمعیت علماء پاکستان، سنی علماء کونسل، اہل سنت والجماعت اور دیگر دینی و مذہبی تنظیموں نے ان حملوں کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور عالمِ اسلام کے امن و استحکام کے لئے براہِ راست خطرہ قرار دیا۔