کراچی(رفیق مانگٹ)بھارت میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریا کانت کے استعفے کے مطالبے پر سیاسی اور عدالتی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ کانگریس کی کیرالہ یونٹ نے دہلی میں احتجاج کے حوالے سے چیف جسٹس کے بیان پر سوشل میڈیا کے ذریعے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا، تاہم شدید تنقید کے بعد پوسٹ حذف کر دی۔کانگریس اور بی جے پی میں محاذ آرائی، وکلا تنظیمیں عدلیہ کے دفاع میں سامنے آگئیں،اس پورے معاملے کی شروعات چیف جسٹس سوریا کانت کے اس بیان سے ہوئی جس میں انہوں نے دہلی میں جاری احتجاج کے حوالے سے کہا کہ ʼیہ لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہے... یہ میرا دائرہ اختیار نہیںʼ۔