کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر 11لاکھ روپے ہتھیانے والا ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم عمران حسن کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔ملزم FIR نمبر 517/2026 میں مطلوب تھا ،جو انکوائری نمبر 447/2026 کی تکمیل پر ایمیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 18 اور 22 کے تحت درج کیا گیا تھا۔ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مدعی کو سعودی عرب میں ملازمت اور ورک ویزا دلوانے کا جھانسہ دے کر 11 لاکھ روپے وصول کیے۔ رقم وصول کرنے کے باوجود ملزم نہ تو وعدہ شدہ ویزا فراہم کر سکا اور نہ ہی مدعی کو بیرون ملک بھجوا سکا۔