• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت میں 2700روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 27 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2613 ڈالر سے بڑھ کر 2640 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2700روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 900روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 2315روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 825روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 3050 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔
اہم خبریں سے مزید