لاہور(نمائندہ جنگ)معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ افسوس دنیا میں 57 مسلم ممالک ہونے کے باوجود فلسطین میں مسلمانوں کا دفاع نہیں کرپارہے ،فرقہ بندی کم کریں ،،قرآن وحدیث سے دور جانے سے ہماری حالت ایسی ہو گئی ہے ،ہمارے معاشرے میں کئی فرقے ہیں ، شریعہ کہتی ہے بڑے نقصان سے بچنے کیلئے چھوٹا نقصان اٹھالیں ،ہم فرقہ بندی کم کریں ، ایک دوسرے کے قریب آئیں، مرکز جمعیت اہلحدیث راوی روڈ میں علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کو اچھائی کی طرف لانا برائی سے روکنا ہے ۔مسلمانوں کی تعداد دنیا میں بڑھ رہی ہیں ۔اللہ نے ہمیں دولت دی ہے ،افسو س ہم ہرجگہ سے پٹ رہے ہیں سب لوگ فٹ بال کی طرح ماررہے ہیں۔