• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوا کھیلنے کے الزام میں7 گرفتار، بوگس چیک پر 4 افراد کیخلاف مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس نے لڑائی جھگڑوں کے الزام میں 21افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ ممتاز آباد پولیس کو رضیہ سلطانہ نے بتایا کہ ملزمہ حرا بی بی جو میری بہو ہے نے مجھے مارا پیٹا جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شہریوں کو لاکھوں روپے کے بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے جوا کھیلنے کے الزام میں سات افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 5مقدمات درج کرلیے ۔موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ٹھٹھہ صادق آباد پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار 1120 گرام چرس برآمد۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید