کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) قلات کے علاقے گزک میں بر وقت ایمبولینس نہ ملنے پر حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی، صوبائی وزیر صحت نے ایمبولینس ڈرائیور کو معطل کردیا، گزشتہ روز گزگ میں بروقت ایمبولینس نہ ملنے پر حاملہ خاتون ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں دم توڑ گئی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈرائیور محمد یوسف کو معطل کر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرکوواقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کرکے اصل محرکات سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔