• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی کاموں میں تاخیر کرنیوالے پٹواری ،ریونیو افسروں کیخلاف انکوائری کی ہدایت

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)ڈویژنل کوارڈنیشن کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے اضلاع میں سکروٹنی کریں اور ایسے پٹواری و ریونیو آفیسرز جو عوام کو سہولت دینے کی بجائے زحمت کا باعث بن رہے ہیں اور عوام کے کاموں میں تاخیر کررہے ہیں کے خلاف فوری طور پر انکوائری شروع کی جائے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں تحصیل و رجسٹرارز کے دفاتر میں بات کو یقینی بنائیں کہ وہاں عوام کے بیٹھنے کے لئے مناسب بندوبست، پینے کا صاف پانی، ریونیو معاملات سے متعلق مکمل آگاہی و دیگر سہولیات دستیاب ہوں۔ یہ ہدایات کمیٹی نےکمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس میں جاری کیںجو کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت ہوا۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ تمام دفاترمیں زیر التوا اموات، پنشن یا میڈیکل کیسز کو دو ہفتوں میں کلیئر کیا جائے۔ریونیو افسران ہر کیس پر قانون کے مطابق فیصلہ کرتے ہوئے فائلز کو فوری آگے بھیجا کریں۔ کمشنر آفس کی جانب سے لانچ کی گئی ایپ کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے کہ کس کیس پر کس دفتر نے کتنا وقت لگایا۔
اسلام آباد سے مزید