راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی موٹروے ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کرکے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔35 دودھ بردار ٹینکرز میں موجود دودھ کے معیار کو ناکے پر چیک کیا گیا۔اس دوران 1500 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیاگیا۔ترجمان کے مطابق ایک ٹینکر میں موجود دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر مالک کو 50 ہزارروپے جرما نہ بھی کیا گیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاسکتی۔