• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کے دوران پلیئرز صحیح ٹریننگ نہیں کرتے تھے، کیون پیٹرسن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں کھیلنے کے دوران کھلاڑی صحیح ٹریننگ نہیں کرتے تھے، کھلاڑیوں کامیدان سے باہر تسلسل نہیں ہے، اس لیے میدان میں تسلسل کی امید کیسے کی جاسکتی ہے،سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بات سے اتفاق کرتاہوں کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں ناقابل یقین ٹیلنٹ ہے، سسٹم میں خامیوں میں کی موجودگی تک پاکستان ٹیم ایک یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکتی، سسٹم میں ناقص ٹریننگ کے طریقے اور زیادہ جذبات کے جڑنے کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں میں کوئی گروپ بندی نہیں لگتی، دو سال پہلے یہی ٹیم نمبر ون تھی۔ قومی ٹیم کی شکست پر پوری قوم کی طرح میں بھی مایوس ہوں۔سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے بابراعظم کی عدم پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہونے کا عندیہ دیا۔

اسپورٹس سے مزید