• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی فروغ کیلئے تربیتی سرگرمیاں مثبت اقدام ہیں‘ ڈاکٹر ظہور

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کہا ہے کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے ، پڑھانے کا طریقہ کار جدید سائنسی اور ٹیکنالوجی ذرائع کی جانب منتقل ، طلبہ کی بہتر رہنمائی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے مشترکہ علمی ، تربیتی سرگرمیاں مثبت اقدام ہیں ، یہ بات انہوں نے فیکلٹی ٹریننگ سینٹر اور بلوچستان اکیڈمی فار کالج ٹیچر کے اشتراک سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میںبلوچستان اکیڈمی کے نمائندوں ، جامعہ کے فیکلٹی ٹریننگ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حامد علی بلوچ ، ڈائریکٹر میر وائس کاسی اور جامعہ بلوچستان اور بلوچستان اکیڈمی کے اساتذہ نے شرکت کی ۔ وائس چانسلر نے کہا کہ مشترکہ طور پر تعلیمی سرگرمیوں کے انعقاد سے اداروں کے مابین بہتر تعلقات ، ایک دوسرے کے تجربات اور علمی معلومات سے استفادہ ، صوبے میں علم و تحقیق کے فروغ ، کارآمد انسانی وسائل کی پیداوار میں اضافہ اور بہتر سمت کے تعین کو ممکن بنایا جاسکتا ہے،تقریب سے کالجز کے نمائندوں و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے تربیتی و علمی سرگرمیوں کو اہمیت کا حامل قرار دیا اور اس سلسلے میں جامعہ بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں مشترکہ طور پر علمی و تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تعاون و اشتراک عمل کو پروان چڑھانے پر زور دیا۔
کوئٹہ سے مزید