کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ شنگھائی کانفرنس کے موقع پر احتجاج کی کال دینے کامقصد ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کے ساتھ مثبت معاشی منصوبہ بندی کو سبوتاز کرناہے، یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کی مذمت کرتے ہوئےکہی۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی کانفرنس نہ صرف ملکی ترقی میں کلیدی ثابت ہوگی بلکہ موجودہ بحرانی کیفیت میں روشن مستقبل کی تاریخی ابتدا بھی ثابت ہوگی،ایسے تاریخی موقع پر احتجاج کی کال نہ صرف وطن دشمنی بلکہ ریاست کو بین الاقومی سطح پر بدنام کرنے اور پہلے سے معاشی عدم استحکام کے شکار ملک وقوم کو مزید معاشی بدحالی کی دلدل میں دھکیلنے کی کوشش ہے،ایسے عناصر خواہ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتےہوں کسی رعایت کے مستحق نہیں،محب وطن پاکستانی قوم تحریک انصاف کے اصل چہرےسے اچھی طرح واقف ہوچکی ہے ۔