کوئٹہ (این این آئی ) کوئٹہ میں 139ہاوٴسنگ اسکیموں کے غیرقانونی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل عسکر خان کے مطابق ان اسکیموں کے مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرقانونی ہاوٴسنگ اسکیم مالکان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ ہوں گے، ان غیرقانونی ہاوٴسنگ اسکیم مالکان کے بینک اکاوٴنٹس بھی منجمد کردیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ کوئٹہ میں صرف 48 ہاوٴسنگ اسکیم قانونی ہیں، 120نئی ہاوٴسنگ اسکیمیں بنانے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔