کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)سریاب روڈ ذیشان کالونی بلمقابل ولیج ایڈ میں رہائشی کالونی میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہے سیوریج لائنیں نہ ہونے کی وجہ سے گندہ پانی سڑکوں پر بہتا رہتا ہے جسکی وجہ سے لوگوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو آنے جانے میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اہل علاقہ نے بتایا کہ بارہا متعلقہ حکام کی توجہ اس مسئلہ کی جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور مذکورہ علاقے میں نکاسی آب کا نظام درست کیا جائے اور پختہ نالیاں تعمیر کی جائیں اہل علاقہ نے بتایا کہ گندہ پانی سٹرکوں پر کھڑا رہنے کہ وجہ سے لوگ نماز کے لئے مسجد تک نہیں جاسکتے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد علاقہ کا درینہ مسئلہ حل کیا جائے۔