کوئٹہ(این این آئی) چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ ہزار گنجی فروٹ وسبزی منڈی حاجی شیراحمدکرد اورڈائریکٹر مارکیٹنگ سیدعبدالستارشاہ نے کہا ہے کہ سبزی و فروٹ منڈی میں کسی بھی دکاندار کو تجاوزات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی تجاوزات میں ملوث دکانداروں اور افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،صفائی میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی خصوصی مہم شروع کی گئی ہے تاجر برادری مارکیٹ کمیٹی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں ۔یہ بات انہوں نے ہزارگنجی سبزی و فروٹ منڈی میں تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم کے دوران تاجروں اوردکانداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ سید عبدالستار شاہ ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیدفیض اللہ آغا،ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالصمد خجک ، مجسٹریٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔