کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)نواں کلی کا مین روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ‘ٹریفک اور سیوریج سسٹم درہم برہم ، تجاوزات کی بھرمار ٹریفک کی روانی متاثرلوگوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ،نواں کلی مین رو ڈ پر ڈبل پارکنگ کے باعث ٹریفک اور گاڑیوں کی دو دو تین تین قطاریں ٹریفک کیلئے مشکلات،پلازوں کی تعمیر سے نکاسی آب کانظام تباہ اور سڑک پر بڑے بڑےگڑھے پڑ گئے، اب بارشوں کی وجہ سےسڑک پر مختلف مقامات پر گڑھے پڑ چکے ہیں ،جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات بھی جنم لے رہے ہیں ایمر جنسی میں مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانا مشکل ہو گیا ہے جبکہ گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو نقصانات کا بھی سامنا ہے ،ٹریفک اور سیوریج سسٹم درہم برہم ہوگیاپلازوں کی تعمیر شہریوں کے لئے درد سر بن گئی،ترقیاتی کام مکمل کرنے کے بعد گڑھوں کی مرمت بھی نہیں کی گئی ، مین ر وڈ پر تجاوزات کی وجہ سے سڑک ایک گلی میں تبدیل ہوچکی ہے۔