کوئٹہ(پ ر)سیاسی وسماجی رہنما نصیر خان دوتانی نے بیان میں ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ عبدالواحد کاکڑ کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے تعمیراتی ٹھیکیداروں میں بد عنوانی کا نوٹس لیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں کرپشن عام ہے اربوں روپے فنڈز ملنے کے باوجود صوبہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ چند مخصوص ٹھیکیداروں ‘ کرپٹ افسران اور ارکان پارلیمنٹ کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ آئندہ بھی انسداد کرپشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور تعمیراتی کاموں میں کرپشن میں ملوث عناصر کی تحقیقات مکمل کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔