کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینیٹر انعام الحق نے کہا ہے کہ 28اکتوبر سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے ۔‘ گزشتہ ماہ صوبے بھر میں ہونیوالی انسداد پولیو مہم انتہائی موثر رہی ‘ موذی مرض کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔حفاظتی قطروں کے اگلے ایک دو رائونڈز میں صورتحال بہتر ہو جائیگی اور مزید کیسز سامنے آنے کا سلسلہ رک جائیگا انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمےکیلئے پر عزم ہیں صوبے سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے صوبائی حکومت اور شراکت داروں کے تعاون سے پولیو کو شکست دیں گے کیونکہ صحت مند معاشرہ ہی ترقی کا ضامن ہے انسداد پولیو مہمات کی کامیابی کیلئے تمام مکاتب فکر کو بھرپور تعاون کرنا ہوگا۔