• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی اظہار رائے سے ریاست مضبوط اور مسائل حل ہونگے‘ مقررین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیاسی رہنماؤں، صحافیوں ، وکلا اور تاجر رہنماوں نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی تحریک صرف صحافیوں کی نہیں اس کی کامیابی سے ریاست مضبوط اور عوام کے مسائل حل ہوں گے،بلوچستان میں ایک بہت بڑی سیاسی جدوجہد کی ضرورت ہےیہ بات سینئر سیاستدان نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی ،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ،نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمدشہی ،کوئٹہ پریس کلب کے صدرعرفان سعید ،بی این پی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیرشاہوانی ،پشتونخوا نیپ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عیسیٰ روشان،بی یو جے کے صدر منظور احمد رند ،اے این پی کے مرکزی سیکرٹری رشید خان ناصر ، بلوچستان بار کونسل کے رکن راحب بلیدی ایڈووکیٹ ، کوئٹہ پریس کلب کے سابق صدر رضاءالرحمٰن اور تاجر رہنما سید قیوم آغا نے بلوچستان پیس فورم کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب میں آزادی صحافت ،ہماری قومی ذمہ داری کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے کہی حاجی لشکری رئیسانی نےکہا کہ سیاسی جماعتوں ، میڈیا ، سول سوسائٹی ، دانشوروں اور عوام کو یہ فیصلہ کرنا چائیے کہ اس ملک کو کون چلائے گا میر کبیر احمد محمدشہی نے کہا کہ ملک میں آئین پر عملدرآمد نہیں ہورہا ، اظہار رائے کی آزادی پر قدغن ہے۔حالانکہ اٹھارہویں آئینی ترمیم میں لوگوں کو بولنے کی آزادی دی گئی ملک نصیرشاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے صوبے میں سانس لینے کے علاوہ ہرچیز پر پابندی ہےعیسیٰ روشان نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ سیاسی جماعتیں متحد ہوں ۔
کوئٹہ سے مزید