کوئٹہ(پ ر)آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر خالد گورسی گجر سینئر نائب صدر عرفان احمد گجر نائب صدر میر محمد گجر جنرل سیکرٹری ابرار احمد گجر امیر بخش گجر مقبول گجر فیاض احمد گجر نے سانحہ دکی کے دلخراش واقعہ میں 20 بے گناہ مزدوروں کی شہادت کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بدامنی کے واقعات کاتسلسل سے رونما ہونا ظاہر کرتا ہے کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز کا وجود تک نہیںبے گناہ مزدوروں کا آئے روز قتل عام حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔