کراچی( اسٹاف رپورٹر )کورنگی میں خاتون نے لفٹ لینے کے بہانے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو لوٹ لیا۔واقعہ لانڈھی 6 کے رہائشی فیکٹری ملازم حذیفہ کے ساتھ سنگر چورنگی کے قریب پیش آیا۔متاثرہ نوجوان حذیفہ کے مطابق وہ کام کے لیے اپنی کمپنی جا رہا تھا کہ سنگر چورنگی کے قریب ایک خاتون نے اس سے لفٹ مانگی اور کچھ ہی فاصلے پر آئی ایریا کے مقام پر اچانک اسلحہ تان لیا۔خاتون نے اس سے موبائل فون اور پانچ ہزار روپے لوٹے اور کورنگی پانچ نمبر پر اتر کر کسی نامعلوم شخص کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر چلی گئی۔علاقہ مکینوں مکینوں کا کہنا ہے کہ لفٹ مانگ کر وارداتیں کرنے والی خواتین ڈاکوؤں کا خاص ہدف فیکٹری ایریا کے ملازمین ہوتے ہیں۔عوامی کالونی پولیس نے واردات کا نشانہ بننے والے حزیفہ سے تحریری درخواست وصول کرنے کے بعد ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے۔