• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیوسٹاک کارڈ، بیوگان میں جانوروں کی تقسیم کے منصوبوں کا جائزہ

لاہور( اپنےنامہ نگار سے ،نیوز رپورٹر، خبرنگار) صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اور جنوبی پنجاب کی بیوہ اور مطلقہ خواتین میں جانوروں کی تقسیم کے منصوبوں سے متعلق لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ میں اجلاس ہوا جس میں ان دونوں منصوبوں کی پیشرفت اور ٹائم لائنز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب علی عطیل اور صدر پنجاب بنک ظفر مسعود نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید