ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد عمران خان خاکوانی،جنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم پر بار ایسوسی ایشنز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے‘آئین پاکستان پر کسی کو قدغن لگانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ایسی کسی ترمیم کو قبول نہیں کریں گے جو ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ آئین سے متصادم ہو۔