راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری2 گاڑیوں ایک رکشے 12موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔10افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک رتہ میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرخرم شہزاد سے25ہزارروپے، شناختی کارڈ ،لائسنس ،موٹرسائیکل کی کاپی اور اے ٹی ایم کارڈ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ صادق آبادمیں نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر طلحہ سے 30ہزارروپے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین 4میں2 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر محمد فہد سے موبائل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ قاسم مارکیٹ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محمد احسن خان سے موبائل اور35 ہزار روپے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈیفنس کالونی 2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر صہیب عباسی سے موبائل اور 7ہزار روپے چھین کر لے گئے ۔کمیٹی چوک میں محمد موسیٰ کی گاڑی کی بیٹری ،سیٹلائٹ ٹاؤن میں محمدنسیم کے رہائشی کمرے سے لیپ ٹاپ اور موبائل،علی آباد میں وقاص خالد کی فرنیچر بنانے والی ورکشاپ کا تالا توڑکر 3 روٹر مالیتی 80 ہزار روپے ،4 گرائنڈر مالیتی 30 ہزارروپے ، ڈرل مشین مالیتی 20 ہزارروپے اور 3 پن گن مالیتی 30 ہزار روپے ،گلزار قائد میں ملک ولید عارف کے گھر سے مختلف اوقات میں سونا مالیتی 12لاکھ روپے ،ہائی کورٹ روڈ پر قربان نذیر کے کار خانے سے موبائل اور تھری فیز تار مالیتی 44ہزار روپے،قریشی آباد میں شہباز اسماعیل کے گھر سے 2موبائل اور 45 ہزار روپے ،ملک پور چکری روڈ پر قیصر رضوان کے گھر کے تالے توڑ کر دو تولے سونا ، بیس ہزار روپے دونوں باتھ روم کے اندر سے سینٹری کی تمام فٹنگ نلکے اور شاور چوری کرلئے گئے ۔