راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے، خبر نگار خصوصی ، خصوصی نامہ نگار)چیئرپرسن وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ پنجاب بریگیڈئیر(ر )بابر علاؤ الدین نے راولپنڈی رنگ روڈ کا دورہ کیا۔کیمپ آفس خالصہ خورد میں رنگ روڈ منصوبے پر ان کو بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی خواہش ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ جلد از جلد مکمل ہو۔رنگ روڈ کے مکمل ہونے کے بعد راولپنڈی کی ٹریفک کے مسائل حل ہونگے اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رنگ روڈ منصوبہ 40فیصد مکمل ہوچکا ہے۔بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے راولپنڈی میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور غیر مجاز تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات دیں۔ دریں اثناء بریگیڈئیر(ر) بابر علاؤ الدین نے جمعہ کو ٹریفک ہیڈ کوارٹرز ریس کورس کا بھی دورہ کیا۔ سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نےسٹی ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ بریگیڈئیر(ر) بابر نے لائسنسنگ ون ونڈو آپریشن، ٹریفک ہیڈکوارٹرز میس اور دیگر برانچز کا وزٹ کیا۔ انہوں نے شہباز شریف پارک لائسنس سینٹر کا بھی دورہ کیا ۔